15 جولائی، 2017، 11:26 AM

ایران کا مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل قابل تعریف

ایران کا مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل قابل تعریف

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹینیو گوٹریش ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کو ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ میں اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل قابل تعریف ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اقوام متحدہ کی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹینیو گوٹریش ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کو ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ میں اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل قابل تعریف ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدے کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک تاریخی معاہدہ ہے جو ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے سلسلے میں بھی ایک اہم اقدام ہے۔ ایٹمی ایجنسی نے اپنی رپورٹوں میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کی تائيد کی ہے ، ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل پیرا ہے اور ایران کا یہ اقدام قابل تعریف ہے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے سفارش کرتا ہوں کہ وہ اس تاریخی معاہدے کی بھر پور حمایت کریں ۔ اس نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے ایٹمی معاہدے پر ایران کے عمل پیرا رہنے کی تائید کی ہے اور میں ایران کے اس اقدام کی تعریف کرتا ہوں۔

News ID 1873877

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha